ثناء یوسف کے بعد ایک اور نامور ٹک ٹاکر حسینہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہوگئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ہری پور کے علوے خالو غازی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پیچھے سال ثناء یوسف جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹک ٹاک” پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے مقبول ہوئیں، اچانک پراسرار حالات میں جاں بحق ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات میں اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم اہل خانہ اور کچھ شواہد کی بنیاد پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا، جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی تھی۔

Leave a Reply