کیا یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا؟ اصل ماجرا کھل کر سامنے آگیا

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی یوٹیوبررجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی اور خاندانی معاملات پر گردش کرنے والی افواہوں اور تنقید کے جواب میں خاموشی توڑ دی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر جاری کردہ بیان میں رجب بٹ نے خاص طور پر اپنے سالے شیخ عون پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کے پاس متعدد ریکارڈنگز، اسکرین شاٹس اور چیٹس موجود ہیں جو پوری صورتحال کی وضاحت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے شیخ عون کی مبینہ چیٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آئے، مگر موجودہ حالات حد سے تجاوز کر چکے ہیں۔


رجب بٹ نے بتایا کہ گزشتہ مہینوں میں خاندان کے افراد، بشمول والدہ، بہن اور نو ماہ کے بیٹے کیوان، بغیر وجہ الزامات اور تنقید کا سامنا کر چکے ہیں، صرف اس لیے کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے رہے اور خاموش رہے،میرے قریبی افراد نے کبھی مجھے اکیلا نہیں چھوڑا، لیکن وہ خاموش رہے۔

اپنے سالے کی تنقید میں رجب بٹ نے سوال کیا کہ ’’تمہاری تربیت کیا ہے؟ اپنے ہی خاندان کے افراد کے بارے میں منفی الفاظ استعمال کرنا، فین پیجز سے باتیں کرنا، گروپس بنانا، جھوٹی معلومات پھیلانا اور ہمدردی کا فائدہ اٹھانا کب بند ہوگا؟
 انہوں نے زور دیا کہ میری بیوی اور بیٹے کیوان کو ان کے ہمدردی کے کھیل میں شامل نہیں ہونا چاہیے، کیوان کو وی لاگز میں نہ دکھانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ان کی بیوی نے سختی سے منع کیا تھا کہ بیٹے کا نام یا چہرہ وی لاگز میں استعمال نہ کیا جائے، اور اسی وجہ سے کیوان کا ذکر کبھی وی لاگز میں نہیں آیا۔
اس فیصلے کی وجہ سے بھی انہیں بے وجہ تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا، اور انہوں نے کہا کہ یہ سب اپنے رشتے، شادی اور بیٹے کے تحفظ کے لیے برداشت کیا۔


رجب بٹ نے واضح کیا کہ یہ معاملہ اب آخری بار سامنے لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ پوڈکاسٹ اینکرز اور دیگر افراد کو ذاتی معلومات کون فراہم کر رہا ہے، اور صرف ایمان اور رجب پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اور انہوں نے لوگوں کو اللہ کے خوف کی تلقین بھی کی۔
شادی کے مستقبل کے بارے میں رجب بٹ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ یہ رشتہ قائم رہے گا یا نہیں، لیکن اگر رشتہ چلے گا تو صرف اللہ کے حکم سے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ عون نے ایمان کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیوں کا ذکر کیا تھا۔ اس پر رجب بٹ نے کہا تھا کہ یہ ان کا اور ان کی بیوی کا ذاتی معاملہ ہے، اور جب تک ایمان ان کی بیوی ہیں، انہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بلاوجہ شامل نہ کیا جائے، بصورت دیگر رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمان سے ان کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے، اور اگر وہ چاہیں تو معاملہ حل کیا جا سکتا ہے، ورنہ حالات خراب ہو سکتے ہیں۔


یاد رہے کہ رجب بٹ کی شادی دسمبر 2024 میں ہوئی تھی، جس نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی تھی۔ کچھ عرصہ قانونی مقدمات کے باعث وہ بیرون ملک مقیم رہے، لیکن حال ہی میں پاکستان واپس آئے ہیں اور مختلف کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔