پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ۔۔۔کیا سکول 19 جنوری سے کھلیں گے؟

    لاہور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شدید موسمی حالات کے باعث صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔

     گردش کرنے والی دستاویز کے مطابق سکولوں کی تعطیلات 10 جنوری سے بڑھا کر 17 جنوری 2026 تک کر دی گئی ہیں، جبکہ سکول 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے، اس نوٹیفکیشن میں ضلعی تعلیمی حکام کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی درج ہیں۔

    دوسری جانب وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید  کر دی ہے،وزیرتعلیم نے کہا کہ تمام سکولز، کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے،تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔

    رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے،محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی  وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کی تعطیلات سے متعلق افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے تعطیلات میں کسی بھی توسیع کی تردید کی تھی۔

    Leave a Reply