سردی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟ پی ڈی ایم اے کے الرٹ نے عوام کے چھکے چھڑا دئیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں شدید  سردی کی لہر ،دھند سے معمولات زندگی متاثر، موٹرویز بند کر دی گئیں،  ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا۔ عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،  کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔   شدید دھند کے باعث ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل ، ایم 2ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری،ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند ہے ، ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ اور ایم 5 شیر شاہ سے سکھر تک بند ہے ،ایم 11 لاہور سے سمبڑیال اور ایم 14انجرا سے عیسیٰ خیل تک بند ہے ،سیہون سے لاڑکانہ تک مختلف مقامات پرحدِ نگاہ 10 سے 30 میٹر رہ گئی۔

 محکمہ موسمیات کے  مطابق مری میں درجہ حرارت منفی 1،بہاول پور 3، ڈی جی خان 4، ملتان صفر، چکوال صفر،فیصل آباد اور سرگودھا4، لاہور3،اٹک 2، راولپنڈی 2، جہل 3، ساہی وال 5 سینٹی گریڈ رہا۔کراچی میں 9، حیدرآباد7، سکھر5،ٹھٹھہ 9،موئن جودڑو3، دادو6،مٹھی3،اور نواب شاہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

چترال میں 3، دیر منفی 5،مالم جبہ منفی 2،سیدوشریف منفی 2،پشاوراوربنوں 1،ڈی آئی خان 2، اور ایبٹ آبادمیں منفی 1 رہا۔گلگت میں منفی 8،سکردو منفی 13، استورمنفی 11، راولاکوٹ منفی 4،جموں 4،گڑھی دوپٹہ صفر، مظفرآباد 3،،کوئٹہ منفی 3،گوادر 12، قلات منفی 6،تربت 11، جیوانی 9،سبی6، نوکنڈی 2۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند،خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ظاہرکیا گیاہے۔

 دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب   نے  16 جنوری تک سردی کی شدت بارے الرٹ جاری کر دیا راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔

Leave a Reply