بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل، ضمانت پر رہا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس اپیل پر بروقت رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے۔
رجسڑار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےاعتراض میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کئے، اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات سات دن میں دور کرنے تھے۔

رجسڑار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق بروقت اعتراضات دور نہ کرنے کا وقت گزر گیا ہے،اپیل پر اعتراض موجود ہے تو سزا معطلی کی درخواست کیسے لگائی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply