اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دعوتِ ولیمہ کے دوران بانیٔ تحریک انصاف عمران خان کی تصویر دکھانے اور نعرے بازی کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو پارٹی عہدیداروں سمیت مجموعی طور پر سات پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی راہوالی کے رہنما چاچا زاہد ملک کے بھائی ملک حسن کی شادی کی تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہوئی تھی۔
جس میں اہلِ خانہ، رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے مقامی کارکنان، عہدیدار اور ایک ایم پی اے بھی شریک تھے۔