میرے حال سے عبرت پکڑو، 100 فلموں میں کام کرنیوالی لاہور کی

    میرے حال سے عبرت پکڑو، میری زندگی سے سبق سیکھو : 100 فلموں میں کام کرنیوالی لاہور کی اداکارہ فٹ پاتھ پر رہنے پر مجبور ،اداکارہ نے بہادری کے ساتھ اپنی زندگی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا اعتراف کر لیا ۔۔۔نوجوان نسل کے لیے زبردست پیغام۔۔

    ماضی کی ایک اداکارہ آنچل ، انکے والد پروڈیوسر تھے کم عمری میں ہی انہوں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا ، بدر منیر اور اداکار شان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ، زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی کہ ایک روز انکے والد انتقال کر گئے ، اسکے بعد بھی انہوں نے کافی عرصہ فلموں میں کام کیا ۔

    ان کے بقول انہوں نے پہلی غلطی تب کی جب اپنا ذاتی گھر اپنی والدہ کے نام کردیا ، انکا زیور اور گاڑیوں پر بھائیوں نے قبضہ کر لیا ، اور بھائیوں نے ایک روز سوئی ہوئی والدہ کے انگوٹھے مکان کے کاغذات پر لگوا لیے ، کچھ عرصے بعد جب والدہ انتقال کر گئیں تو بہن بھائیوں نے انہیں گھر سے نکال کر کہا جاؤ جدھر مرضی اپنا ٹھکانہ بنا لو ۔۔۔۔والدہ کی وفات اور بھائیوں کی سنگدلی نے انہیں ڈپریشن میں ڈال دیا انہوں نے فلموں میں کام کرنا بھی چھوڑ دیا اور اسٹیج ڈانس کرنے لگی مگر بری صحبت کی وجہ سے چر۔س پر لگ گئیں پھر ایک سہیلی نے انہیں ہیر۔وئن پر لگا دیا ، انکے پاس جو کچھ تھا نشا کی نذر ہو گیا اور اب 100 کے قریب فلموں میں کام کرنے والی یہ اداکارہ عبرت کا نشانہ بنی لاہور کی سڑکوں پر نظر آتی ہے

    رات ہوتی ہے تو اپنا واحد اثاثہ ایک کھیس کسی فٹ پاتھ پر بچھا کر سو جاتی ہے ، اللہ بھلا کرے کچھ درد مند حضرات کو جو اسے کھانا کھلا دیتے ہیں ۔ نشا کی لت کا بھی بھیک مانگ کر گزارہ ہو جاتا ہے اور سردیوں میں کچھ لوگ سوتے وقت انکے جسم پر رضائیاں اور کمبل ڈال کر چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

    اداکارہ آنچل کے بقول بری لت نے انکی زندگی تباہ کردی ورنہ سب کچھ چھن جانے کے بعد بھی وہ ہمت کرتیں اور بری عادتوں کی طرف راغب نہ ہوتی تو آج ایک اچھی زندگی گزار رہی ہوتیں

    Leave a Reply